25 مئی 2011 - 19:30

مصر کے سابق امریکہ اور اسرائیل نوازڈکٹیٹرصدر حسنی مبارک اور اس کے دو بیٹوں کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

ابنا: مصری حکام کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں علاء اور جمال کو ماورائے عدالت قتل اور مالی بدعنوانی کے سنگين الزامات کے تحت عدالتی مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔ مصر کےسرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 83سالہ معزول صدر حسنی مبارک اور ان کے 2بیٹوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 25جنوری کو ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے پر سوچی سمجھی سازش کے تحت حملہ کرایا جس سے متعدد شرکاء ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ ان پر سرکاری عہدے کا منافع بخش استعمال اور قومی خزانے میں خرد برد کرنے کے بھی الزامات ہیں مصری صدر پر الزام ہے کہ اس نے اسرائیل کو سستے نرخ پر گيس فروخت کرکے مصری عوام کے ساتھ خیانت کا ارتکاب کیا ہے اور ملک کے قومی سرمایہ کو نقصان پہنچآیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کے علاوہ عرب ممالک کے سبھی حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے حامی ہیں جن میں سعودی عرب ، بحرین ، خلیجی ممالک ، اردن شامل ہیں تیونس اور مصر کے عوام نے اپنے ممالک کو فیلحال امریکہ نواز حکمارنوں سے آزاد کرالیا ہے لیکن امریکہ عرب ممالک میں جاری عوامی تحریکوں کو منحرف کرنے کے لئے بڑے پیمانے پرسازشیں کررہا ہے۔ سعودی عرب بھی سستے داموں پر امریکہ اور اسرائیل کو تیل فروخت کررہا ہے۔ سعودی عرب میں وہابی نظام قائم ہے اور وہابی امریکہ کے قریبی دوست اور ساتھی ہیں۔
.............

/169